قصور زیادتی کیس ، سات ملزموں نے اعتراف جرم کر ل

وزیر اعظم کا واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار ، سانحے میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائے :وزیر اعظم کی ہدایت

قصور (قصور میں بچوں سے زیادتی کے جرم کا اعتراف کرنے والے ملزموں کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں ملزموں کو نشان عبرت بنا دیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکینڈل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی ہدایت کر دی ۔ قصور کے علاقے میں دل دہلا دینے والے سکینڈل کے ملزموں گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ مرکزی ملزم حسیب اور عامر محمود سمیت دیگر پکڑے جانے والوں نے بچوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنانے کا اقرار کرلیا ہے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن ندیم عباس کے مطابق ویڈیوز کے ذریعے دس ملزموں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ مزید ویڈیو اور ثبوت حاصل کرنے کے لیے ملزموں کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور انہیں عبرت کا نشان بنا دیا جائے ۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قصور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دیا جس کے لیے صوبائی وزیر داخلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے واقعات میں زیادتی کا عنصر بھی ہے لیکن زمین کا تنازع کیس کا اہم ایشو ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.