فیصل آباد: شیخوپورہ پولیس کے مبینہ تشدد سے ڈکیتی کے الزام میں زیر حراست مزدور دم توڑ گیا،لواحقین نے فیصل آباد میں احتجاج کرتے ہوئے توڑ بھوڑ کی اور سرگودھا روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق سی آئی اے شیخوپورہ پولیس کے اہلکاروں نے فیصل آباد میں باوا چک کے قریب ڈکیتی کے الزام میں پاورلومز مزدور وارث علی کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال چھوڑ گئے جہاں وارث علی دوران علاج توڑ گیا،واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین نے سرگودھا روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور پولیس پر پتھراوٴ کیا۔احتجاج کے نتیجے میں سرگودھا روڈ پر کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہی۔ملت ٹاوٴن تھانے میں سی آئی اے شیخوپورہ پولیس کے خلاف وارث علی کے قتل کا مقدمہ درج ہونے پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
تبصرے بند ہیں.