کرائسٹ چرچ حملے کے بعد فیس بْک نے سفید فام قوم پرست اور علیحدگی پسند عناصر پر پابندی کا اعلان کردیا اور تسلیم کیاکہ حملوں کی ویڈیو کو فیس بْک سے ہٹانے سے قبل چار ہزار بار دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں حملوں کے بعد فیس بک کا بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سفید فام قوم پرست اور علیحدگی پسند عناصر پر پابندی کا اعلان کردیا، اگلے ہفتے سے فیس بْک اورانسٹاگرام پرسفید فام اور علیحدگی پسند عناصر کی تعریف ، حمایت اور نمائندگی کرنے پر پابندی ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے فیس بْک پر مواد کی شناخت کرنے اور اس پر پابندی لگانے کی صلاحیت بہتر بنائے گا اور تسلیم کیا کہ کرائسٹ چرچ حملوں کی ویڈیو کو فیس بْک سے ہٹانے سے قبل چار ہزارسیزائد بار دیکھاگیا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے فیس بک کیاقدام کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کو مل کر روکنا ہوگا۔ خیال رہے نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر حملوں کی لائیو ویڈیو فیس بک پر چلانے کے بعد فیس بک پر دباؤ تھا۔ واضح رہے نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں سفید فام شخص نے دو مساجد پر اْس وقت فائرنگ کی تھی کہ جب وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کا اجتماع شروع ہونا تھا۔
تبصرے بند ہیں.