فوجی عدالتوں کے قیام کے نتائج سامنے آرہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ تمام جمہوری جماعتوں نے اختلاف بھلا کر فوجی عدالتوں کے قیام میں تعاون کیا جس کے اب نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی سمیت مجرمانہ اور منافقانہ کارروائیوں کا جلد خاتمہ ہوگا جب کہ دہشت گردی کی کمر توڑنے میں ہماری فوج کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور فوجی عدالتوں نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا جب کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا مشکل فیصلہ تھا لیکن ملک کی خاطر یہ فیصلہ کیا جس میں تمام جمہوری جماعتوں نے اختلاف بھلا کر فوجی عدالتوں کے قیام میں تعاون کیا جس کے اب نتائج سامنے آرہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچے والدین کو واپس تو نہیں مل سکتے لیکن ان معصوموں کے قاتلوں کی سزا پر دلی اطمینان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یوم آزادی امن وامان کے حوالے سے پچھلے یوم آزادی سے کئی درجے بہتر ہے۔

تبصرے بند ہیں.