فواد چوہدری الیکشن کمیشن سے متعلق اعظم سواتی کے الزام سے لاعلم نکلے ، تبصرے سے انکار کر دیا

اسلام آباد

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےوفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی کےبیان پرتبصرہ کرنےسےانکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے متعلق کیا بات کی؟ مجھے علم نہیں، سنی سنائی بات پر میں تبصرہ نہیں کرسکتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  چوہدری فواد حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس اجلاس میں موجود نہیں تھا اس لئے مجھے نہیں پتا کہ کس پیرائے میں بات کی گئی ،  اعظم سواتی بہت سنجیدہ آدمی ہیں ،وہ جلد غصے میں نہیں آتے،مجھے وفاقی وزیر ریلوے کی گفتگو کا پس منظر معلوم نہیں ، اس لئے سنی سنائی بات پر میں تبصرہ نہیں کرسکتا۔

تبصرے بند ہیں.