فضل الرحمن کی آج وزیر اعظم سے ملاقات متوقع، متحدہ سے مذاکرات کی رپورٹ دینگے

اسلام آباد()جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آج وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے ، ایم کیو ایم سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے دیئے گئے مطالبات کی فہرست پیش کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان رشید گوڈیل پر حملے کے باعث مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے مزید مشاورت کے بعد ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

گزشتہ روز نائن زیرو پر مولانا فضل الرحمن اور متحدہ کے درمیان استعفوں کے معاملات پر ہونے والے مذاکرات میں اس وقت وقتی تعطل پیدا ہو گیا تھا جب ایم کیوا یم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی خبر ملتے ہی فضا سوگوار ہوگئی۔

متحدہ کی جانب سے مثبت رویے کے باعث مذاکرات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.