فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کریں گے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اس موقع پر آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال، بارڈرمینجمنٹ اورنقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پربریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشنل نتائج، ترقیاتی کاموں ،بہتربارڈرمینجمنٹ پراظہاراطمینان کیا اور پاک فوج کی کامیابیوں، جوانوں کےعزم وحوصلے کو سراہا جب کہ پاک آرمی کا ساتھ دینے پرآرمی چیف نےمقامی انتظامیہ اورقبائلیوں کےکردارکی بھی تعریف کی۔

تبصرے بند ہیں.