فاسٹ بولر محمد عامر آج 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

لاہور: 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آج اپنی 25 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور انہیں ان کی اہلیہ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ نرجس عامر اور آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر ان کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ نرجس عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”دنیا کے بہترین شوہر کو سالگرہ مبارک! اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔“ آئی سی سی کی جانب سے بھی انہیں سالگرہ مبارک کا پیغام دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.