: فائرنگ کرکے والد کو 3 بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا

پرانی دشمنی کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر پر حملہ کر دیا، فائرنگ سے والد، تین بیٹوں سمیت جاں بحق، ایک بیٹا زخمی ہو گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔واقعہ تھانہ نصیرآباد تھانے کی حدود حدود میں گاوں مڈا دیرو میں بروہی قبیلے کے دو گروپوں میں پرانے تنازعے پر پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق افراد میں باپ محمد ھاشم بروھی اسکے تین بیٹے، محمداسلم، محمد سلیم بروھی، محرم علی بروھی شامل جبکہ ایک بیٹا محمد فضل بروھی زخمی ہوا۔ ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ کامران نواز پنجوتھا بھی موقع پر پہنچے۔رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد گھر کے صحن میں واقع ٹیوب ویل میں نہا رہے تھے جب مخالفین نے فائرنگ کی، دونوں گروہوں میں پرانی دشمنی کے باعث پہلے بھی 2 افراد قتل ہوچکے ہیں تاہم واقعے میں ملوث ملزمان گھر خالی کرکے فرار ہوچکے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.