کراچی:
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے کے الیکٹرک کی جانب سے گزشتہ روز رات 12بجے سے صبح 12بجے تک 12گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے شام 7بجے سے رات 9 بجے اور12بجے کی درمیانی شب سے صبح 7 بجے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے جس سے صنعتوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اور صنعتوں کو شدیدمالی نقصانات کا سامنا ہے۔
ایک دن میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اقتصادی صورتحال کو زندہ رکھنا ناممکن ہو گیاہے جبکہ پیداواری لاگت بڑھنے اور بجلی کی ازخود پیداوار کے لیے ڈیزل، گیس کی قلت کے باعث مالی بوجھ اور مسائل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہی تو رمضان المبارک میں فیکٹریوں کو بند کرنے کے سوا کوئی متبادل راستہ نہیں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.