غذائی قلت :سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج 2بچے انتقال کر گئے

تھرپارکر……تھرپارکر میں مبینہ غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے جاں بحق ہوگئے۔تھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔آج بھی سول اسپتال مٹھی میں مبینہ غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے جاں بحق ہوگئے ۔جس میں گاؤں ڈھیرو کارہائشی دو دن کا قیمت اور گاؤں عادلی کا 21دن کا رمیش شامل ہیں ۔جس کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.