عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کیلئے ایس ایم سروس متعارف

اسٹیٹ بنک نے عید پر شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرا دی۔ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء آٹھ جولائی سے شروع ہو گا۔

کراچی: () اسٹیٹ بینک نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرا دی۔ نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ عوام کو ایس ایم سروس کے ذریعے نوٹوں کا اجراء آٹھ جولائی سے شروع ہو گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ڈبل ایٹ ڈبل سیون پر ایس ایم ایس بھیجنا ہو گا جس میں شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک برانچ کا کوڈ لکھنا ہو گا جواب میں ایک ایس ایم ایس ملے گا جس میں ٹرانزیکشن کوڈ اور برانچ کا پتہ درج ہو گا جہاں سے نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹہ مل جائے گا۔ ٹرانزیکشن کوڈ دو دن تک کار آمد ہو گا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کا کوٹہ دس روپے، بیس روپے اور پچاس روپے کی ایک ایک گڈی فی کس ہے۔
تاہم سو روپے کے نوٹوں کی گڈی بھی دستیابی کی صورت میں مل سکے گی۔ ایک شخص نئے نوٹوں کا کوٹہ صرف ایک بار لے سکے گا۔ ان خدمات کے چارجز دو روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔ یہ طریقہ تجرباتی طور پر 28 شہروں میں شروع کیا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.