عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا کر ہی دم لے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف كی زیرصدارت اعلیٰ سطح كا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے كہا كہ بجلی اور گیس چور ملک وقوم کے بڑے مجرم ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بجلی کا بحران حل کرنے کے لئے پرعزم ہے اور عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے۔ اجلاس میں بائیو گیس، ماس گیس اور متبادل ذرائع سے توانائی كے حصول پر بھی غور كیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈاكٹر بشیر خان كی قیادت میں فاٹا سے تعلق ركھنے والے سیاسی اكابرین اور وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔ سید مہدی شاہ نے شہباز شریف کو سانحہ نانگاپربت کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا كہ آئندہ سیاحوں كو مزید سخت سیكیورٹی مہیا كی جائے گی۔ فاٹا کےوفد سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قتل وغارت گری كا بازار بند كئے بغیر قوم خوشحالی کی جانب نہیں بڑھ سكتی، ملک تاریخ كے مشكل ترین دور سے گزر رہا ہے، دہشت گردی كے خاتمے كے لیے تمام سیاسی قوتوں كو یكجا ہونا پڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.