عمر اکمل اور آرتھر کا تنازع ٹھنڈے دماغ سے حل کریں، شعیب اختر کا مشورہ

لاہور: 

شعیب اختر نے عمراکمل اور مکی آرتھر کے مابین تنازع ٹھنڈے دماغ سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

پاکستان کرکٹ میں الزام تراشی کا نیا باب کھلنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے امید ظاہر کی کہ تنازع کا ٹھنڈے دماغ سے حل نکالا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم کی طرح ہیں، ہمیں متحد رہنا چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرے، عمر اکمل کو چاہیے کہ وہ فیلڈ میں اپنے ناقدین کو جواب دیں اوربورڈ دوستانہ ڈائیلاگ کو ترجیح دے، انھوں نے مزید کہا کہ دوستانہ بات چیت شو کاز نوٹس سے بہتر ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.