عمراکمل خود اپنا سب سے بڑادشمن ہے، وقار یونس

لاہور: 

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے عمر اکمل کے انتخاب اور ڈراپ کیے جانے کے ڈرامے کو عجیب قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو کے دوران سابق کپتان نے کہا کہ عمر اکمل خود اپنا سب سے بڑا دشمن ہے، وہ  سخت محنت کرنا اور  فٹ ہونا نہیں چاہتا، ٹیم مینجمنٹ نے اسے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا، اسے آئینے میں دیکھ کر کہنا چاہیے کہ اب سدھر جاؤں گا لیکن معلوم نہیں کہ وہ ایسا کرسکتا ہے یا نہیں کیونکہ اس کے کیریئر پر بہت سے بد نما داغ موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ بار بار مواقع ملنے کے باوجود اس کا ٹیلنٹ کبھی نکھر کرسامنے نہیں آیا۔

انھوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کو واپس بھجوانے کے فیصلے سے ملکی کرکٹ کی بدنامی ہوئی،اس واقعہ میں عمر اکمل ، سلیکٹرز یا ہیڈ کوچ مکی آرتھر کون قصور وار ہیں فیصلہ مکمل حقائق جانے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرے بند ہیں.