عمران خان لکھ لیں انہیں این اے 122 سے اس بار بھی شکست ہوگی، ایاز صادق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور این اے 122 سے ضمنی الیکشن کے امیدوار سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے این اے 122 سے مسلسل شکست کھائی اور عمران خان لکھ لیں انہیں اس بار بھی شکست ہوگی۔

لاہور میں (ن) لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ وزیراعظم نہ بن پانا ہے، پاکستان کے عوام اب عمران خان کے جھوٹے جھانسوں میں نہیں آئیں گے کیونکہ ان کا دہرا معیار سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کوششوں سے ملک میں امن آرہا ہے جب کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 45 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری آرہی ہے اور اس سے قبل کبھی اتنا پیسہ اکھٹا نہیں لگا، یہ سرمایہ کاری چین کا پاکستان کی حکومت پر اعتماد ہے اور اس سرماریہ کاری کے پیسے سے کوئلے اور ایل ین جی سے بجلی بننے کے کارخانے اور موٹرویز بنیں گے۔

تبصرے بند ہیں.