عمران خان، الطاف حسین کے بارے میں بیان واپس لے لیں تو صلح ہوسکتی ہے،ایم کیو ایم
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بعد قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لئے بھی اپنا الگ امیدوار سامنے لانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں اپنے ایک انٹرویو میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سیاسی جماعت ہونے کے ناطے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھتی ہے، سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان قائد تحریک الطاف حسین کے بارے اپنے بیان کو واپس لے لیں تو ان سے صلح ہو سکتی ہے، ایم کیو ایم کو پی ٹی آئی سے رابطوں میں کوئی قباحت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی میں عاجزی کا عنصر تھا اس لئے ان کی حکومت 5 سال پورے کرنے میں کامیاب رہی۔ سید آصف حسنین نے کہا کہ ایم کیو ایم حقیقی حزب اختلاف ہے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اقتدار میں ہے سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت بنا چکی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا حق ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بعد قائد حزب اختلاف کے لئے بھی اپنا امیدوار میدان میں لائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.