عراقی فورسزنے داعش کو پسپا کرکے موصل ایئرپورٹ کا کنٹرول حاصل کرلیا

بغداد: 

عراق کی فوج  نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف گھمسان کی لڑائی کے بعد موصل ایئرپورٹ اور اس سے متصل فوجی چھاؤنی پر کنٹرول حاصل کرلیا جب کہ اس دوران عراقی فورسز کو امریکی اسپیشل فورسز کی لاجسٹک اور دیگر امداد بھی حاصل رہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ گھمسان کی لڑائی کے بعد موصل شہر کے  مغربی حصے کے بعض علاقوں کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جب کہ موصل ایئرپورٹ اور اس سے متصل ملٹری بیس کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران داعش نے 2 عمارتوں کو خود ہی دھماکوں سے اڑا لیا جہاں بارود سے بھری گاڑیاں پارک کی گئی تھیں جنہیں خودکش حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

تبصرے بند ہیں.