عراق، خودکش حملے اور کار بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک

بغداد: عراق میں خود کش حملے اور کار بم دھماکوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خودکش حملہ کرکوک کے مغربی قصبہ ریاض میں ایک پولیس وین پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور14 زخمی ہوگئے، وین پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کھڑی تھی ، زخمیوں میں مقامی پولیس کا سربراہ منظر احمد بھی شامل ہے۔اسی طرح ایک مارٹر حملہ قصبہ علاوی کے نواح میں کیا گیا جس سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، شیعہ ترکمن کے علاقے طوز خرماطو میں 2 کار بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے، عراق میں سنی شیعہ فرقہ وارانہ تشدد کی نئی لہر اس سال کے آغاز سے جاری ہے ۔

تبصرے بند ہیں.