عراق، امریکی قونصلیٹ کے باہر و دیگر مقامات پر بم دھماکوں میں 40 افراد ہلاک

بغداد:عراق کے شہر ارابیل میں امریکی قونصلیٹ کے باہر اور دیگر مقامات پر بم دھماکوں میں چالیس افراد ہلاک ، ساٹھ شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی کردستان کے شہر ارابیل میں امریکی قونصلیٹ کے باہر کار بم دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا جبکہ قونصلیٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ ہوتی رہی ، امریکی محکمہ خارجہ نے قونصلیٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کی ہے جبکہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک پانچ شدید زخمی ہوئے ، دوسری جانب بغداد کے کئی علاقوں میں بم دھماکوں میں چالیس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، سب سے زیادہ جانی نقصان حبیبیا کےعلاقے میں جہاں کار بم دھماکے میں پندرہ افراد مارے گئے۔

تبصرے بند ہیں.