عام انتخابات میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے ریکارڈ قائم
عام انتخابات میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے ریکارڈ قائم کردیے، کہیں تو بیلٹ باکسز توڑ دیئے گئے توکہیں پریذائیڈنگ افسرخود ہی ووٹ کاسٹ کرنے لگے۔ ملک کے مختلف پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی بھی کی گئی۔ امیدواروں کے حامیوں نے پولنگ اسٹیشن پرہی قبضہ کرلیا ، بعض مقامات پر مسلح افراد بیلٹ باکسز ہی لے اڑے ۔ این اے ایک سو سترہ ناروول کے علاقے نارنگ چائنا کے پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور بیلٹ باکسز اٹھا کر جلادیے، عوام کے حق رائے دہی کی تذلیل ہوتی رہی اور انتظامیہ مدد کو نہ پہنچ سکی، جلے ہوئے بیلٹ باکسز پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں بکھرے پڑے ہیں،حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پولنگ عملے کا ایک رکن لاپتہ ہوگیا، سکھر میں بھی امیدوار کے حامی آپے سے باہر نظر آئے اور خاتون پریذائیڈنگ افسر کو دھاندلی سے روکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ساٹ سکھرمیں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر کھلے عام دھاندلی ہوتی رہی ، ایک خاتون پولنگ بوتھ میں جاکرووٹر سےاپنے امیدوارکیلئے بیلٹ پیپرپر مہرلگوارہی ہے، جسے پولنگ عملے نے روکنے کی زحمت تک نہ کی ، اسی طرح این اے دوسو آٹھ جیکب آبادکے رائل کالج پولنگ اسٹیشن پر بھی خاتون پریذائیڈنگ مبینہ طور پر دھاندلی میں ملوث پائی گئی ، خاتون پریذائیڈنگ افسر پولنگ بوتھ میں جاکر اپنے حامی امیدوار کیلئے مہر لگوار ہی ہے ، جو فوٹیج میں واضح نظر آرہا ہے۔ ملتان میں بھی پریذائیڈنگ افسر پولنگ بوتھ میں جاکر ووٹرزسے اپنی پسند کے امیدوار کے انتخابی نشان پر مہریں لگواتارہا۔ فوٹیج میں پریذائیڈنگ افسر پولنگ بوتھ میں جاتا صاف نظر آرہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.