عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

لندن: عالمی منڈی میں تیل کی قیتموں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جب کہ یورپی منڈی میں تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے جس سے ماہرین نے قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کے سودوں کی سپلائی 27.67 ڈالر فی بیرل پر ہوئی جو کہ گزشتہ 13 سال کی کم ترین سطح ہے یعنی دسمبر 2003 سے اب تک تیل کی قیمت کبھی بھی 28 ڈالر فی بیرل سے کم نہیں ہوئی تھی۔ عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل کی قیمتیں بھی مزید کم ہوکر 28.17 ڈالر فی بیرل تک گرگئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.