عالمی تجارتی نمائش ایکسپو پاکستان کراچی میں شروع

کراچی……..عالمی تجارتی نمائش ایکسپو پاکستان کراچی میں شروع ہوگئی ہے۔نمائش میں رکھی گئی مقامی مصنوعات میں غیرملکی تاجروں کی زبردست دلچسپی دیکھی جارہی ہے، ایکسپو سینٹر میں نویں عالمی تجارتی نمائش ایکسپو پاکستان کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام عالمی تجارتی نمائش ایکسپو پاکستان کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ اس موقع پر ٹی ڈیپ کے سربراہ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ مقامی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ادارہ عالمی سطح پر بھی اقدامات لے رہا ہے۔ اس میگا ایگزی بیشن میں مختلف مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے 525 اسٹالز لگائے گئے ہیں، جہاں غیر ملکی سرمایا کاروں نے خوشی میں جیو پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ ایکسپو پاکستان نمائش سے ملکی معیشت اور تجارت کے لیے نئی راہیں کھلنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافے کی امید ہے۔ چار روزہ ایکسو پاکستان تجارتی نمائش یکم مارچ تک جاری رہے گی اور اس نمائش سے ایک ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف رکھا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.