عالمی برادری کے سامنے بھارتی جارحیت کا معاملہ پھر اٹھائیں گے، سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس منسوخی کے واقعے پر افسوس ہوا ہے، عالمی برادری کے سامنے بھارتی جارحیت کا معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے، پاکستان کے اندر بھارتی مداخلت کے ثبوت باقی ممالک کو بھی دیے جا رہے ہیں،دہشت گردی پاکستان کا بھی مسئلہ ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، بات چیت دوبارہ شروع ہونے سے ہی خانہ جنگی میں کمی ہو گی۔

اقوام متحدہ دنیا میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لوک ورثہ میں اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کو پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ 2015 کی تاریخ میں ایس ڈی جی ایس کی منظوری کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا، تقریب سے خطاب کرتے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ نیل بننے نے کہا کہ یواین چارٹر 70 برس قبل لکھا گیا لیکن آج بھی جدید مثال کا احاطہ کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.