طیارہ حادثہ؛ ابتدائی طور پر انجینئر اور پائلٹ کی کوتاہی سامنے نہیں آئی، سول ایوی ایشن

راولپنڈی: 

سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے جب کہ ابتدائی طور پر حادثے میں انجینئر اور پائلٹ کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان سول ایوی ایشن شیر علی نے بتایا کہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیکس باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے، بلیک باکس سے چپ نکال کر ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، کاک پٹ کی ساؤنڈ کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ ان تمام چیزوں کو ایئر فورس کے سینئر افسر کو تحقیقات کے لیے فرانس بھجوادیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں ابتدائی طور پر پائلٹ اور انجینئر کی کوئی غلطی سامنے نہیں آئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.