طالبان کی گوانتاناموبے کے 5 قیدیوں کی رہائی کے بدلے امریکی فوجی چھوڑنے کی پیش کش
دوحہ: طالبان نے گوانتاناموبے جبل کے 5قیدیوں کی رہائی کے بدلے امریکی فوجی کو چھوڑنے کی پیش کش کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادراے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ترجمان شاہین سہیل کا کہنا تھا کہ مشرقی افغانستان سے اغوا کیے جانے والے امریکی فوجی بووے برگڈال کو اس صورت میں رہا کر دیا جائے گا اگر اس کے بدلے گوانتانامو بے جیل میں قید طالبان کے 5 سنئیر رہنماؤں کو رہا کیا جائے،ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی طالبان کی قید میں اور اچھی حالت میں ہے اور اگر امریکا چاہتا ہے کہ اس کو رہا کر دیا جائے تو پہلے ان کو ہمارے ساتھی چھوڑنے ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے سے ہی امریکا اور طالبان کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.