طالبان امریکا مذاکرات سے قبل اعتماد سازی کے اقدامات جاری

قطر: افغان طالبان اور امریکا کے درمیان باضابطہ مذاکرات سے قبل اعتماد سازی کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ فریقین نے کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے تفصیلات منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد بھی کچھ شہروں میں اڈے برقرار رکھنا چاہتا ہے جہاں پر 8 سے 10 ہزار امریکی فوجی رہیں گے۔امریکا نے یہ معاملہ طالبان سے بات چیت کے روڈ میپ میں شامل کیا لیکن طالبان کے انکار کے بعد امریکا نے مذاکرات میں اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی۔ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں اعتماد سازی کے اقدامات ہونگے جن کے تحت طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں امریکی اڈوں کا معاملہ زیر بحث ائے گا۔ طالبان افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کی واپسی چاہتے ہیں، امریکا اس معاملے پر پاکستان کی مدد بھی لے گا۔

تبصرے بند ہیں.