صومالی قزاقوں نے پاکستانی بحری جہاز اغوا کرلیا

موغا دیشو: 

صومالیہ کے بحری قذاقوں نے مال بردار پاکستانی بحری جہاز ’’ایم وی سلامہ 1‘‘ اغوا کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسیوں کے مطابق مال بردار پاکستانی بحری جہاز ’ایم وی سلامہ 1‘ غذائی اجناس لے کر صومالیہ کی طرف جارہا تھا کہ اسے وسطی صومالیہ سے متصل سمندر میں اغوا کرلیا گیا اور قذاقوں نے اس پر سوار تمام افراد کو یرغمال بنالیا۔ البتہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بحری جہاز پر کتنے افراد موجود تھے اور نہ ہی اب تک قذاقوں کی طرف سے کوئی مطالبہ سامنے آیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.