صومالیہ:انتہاپسندوں نے سموسوں پرپابندی لگادی، روزے داروں کا ماننے سے انکار

صومالیہ میں انتہاپسندوں نے سموسوں کوغیراسلامی قراردے کر پابندی لگادی۔ روزے داروں نے اس پابندی کوماننے سے انکار کردیا جس کے بعد سموسے ایک بار پھر بازار میں ملنے لگے ہیں ۔ صومالی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ سموسے سے ہی روزہ افطارکرنا چاہتے ہیں مگرایک انتہا پسند گروپ نے ان کی مخصوص شکل کے باعث ان سموسوں کے بازار میں بیچنے پرپابندی لگادی تھی تاہم اس گروپ کی گرفت کمزور پڑنے کے بعد اب سموسے پھر بازاروں میں دستیاب ہیں۔

تبصرے بند ہیں.