صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پر امیدوارں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چوبیس مئی تک روکنے کا حکم دے دیا۔ انتخابی نتائج روکنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل عرب اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل بینچ نے کی،جس میں پی ایس چودہ ،پی ایس ترانوے اور پی ایس اکیس کے نتائج کا نوٹیفیکشن روکنے کی درخواست کی گئی ، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان تینوں حلقوں پر دھاندلی کی گئی،بلیٹ پیپر پرانتخابی نشانات غلط تھے اور انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے جس پر عدالت نے تینوں امیدوارں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چوبیس مئی تک روکنے کا حکم دے دیا۔
تبصرے بند ہیں.