صدام کے سوتیلی بھائی صباوی ابراہیم بغداد میں انتقال کر گئے

بغداد: عراق کے سابق حکمراں صدام حسین کے سوتیلے بھائی صباوی ابراہیم الحسن بغداد کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ صباوی ابراہیم کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ صدام دور میں عراقی انٹیلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمے داریاں انجام دے چکے تھے، عراقی حکام نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ صباوی کو عراقی عوام کے قتل عام کے جرم میں سزائے موت بھی دی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.