صدارتی انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا، الیکشن کمیشن

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق صدارتی انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا، ارکان کو امیدوار کے نام کے سامنے کراس کا نشان لگانا ہوگا، کوئی اور نشان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، مخصوص پنسل سے نشان لگانے کے علاوہ کسی اورقلم کے استعمال سے بھی ووٹ مسترد ہوجائے گا۔ ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ارکان کواپنی شناخت کےلیے سینیٹ، قومی یا صوبائی اسمبلی کے کارڈ ساتھ لانا ہوں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پہلے سینیٹرز اور پھر قومی اسمبلی کے ارکان کے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.