شہریار خان بلا مقابلہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب

یئرمین کے عہدے کیلئے کسی اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے.

لاہور: ( ویب ڈیسک) پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شہریار خان کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب کر لیا گیا۔ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کی باریاں ختم ہونے کے بعد شہریار خان کو دوسری بار چیئرمین پی سی بی کا عہدہ مل گیا۔ سابق جج جسٹس سائر علی نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کی ذمہ داری نبھائی۔ تین سال کے لیے سربراہ کرکٹ بننے والے شہریار خان اس سے قبل 2003-2006 تک پی سی بی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ بھارت کی نواب فیملی سے تعلق رکھنے والے شہریار خان نے ذاتی تعلقات کی بنا پر روایتی حریف بھارت کے سات تعلقات خوشگوار بنائے ان کے سابقہ دور میں پاکستان نے ہر سال روایتی حریف ہندوستان سے سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ پڑوسی ملک کی میزبانی بھی کی۔ 2006 کے اوول ٹیسٹ کا بال ٹیمپرنگ تنازع بھی انہی کی چیئرمین شپ میں پیش آیا جہاں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ کو فور فیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو فاتح قرار دیا تھا۔ کرکٹ سے متعلق انکی کتاب cricket a bridge of peace مقبول ہوئی۔ –

تبصرے بند ہیں.