شہبازشریف نے پنجاب پولیس میں 500 سب انسپکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب پولیس میں 500 سب انسپکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پاس پنجاب پولیس میں 500 سب انسپکٹرز بھرتی کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی جس پر انہوں نے دستخط کر دئیے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گے جبکہ ان افسران کو ماڈل تھانہ کلچر متعارف کرانے کے لئے خصوصی تربیت بھی دلائی جائے گی تاہم 500 میں سے 200 سب انسپکٹرز صرف جنوبی پنجاب کے تھانوں میں تعینات کئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.