شکر گڑھ، شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا

شکر گڑھ میں مبینہ طور پر شوہر نے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کے بعد چارپائی سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔مقتولہ کے والد لیاقت علی نے الزام عائد کیا کہ بیٹی کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے چارپائی پر باندھ کر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.