شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی دھمکی دے دی

پیانگ یانگ: 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کےلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔

ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں جبکہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف سمندر میں اب تک امریکا کی جانب سے بحری بیڑا بھی پہنچایا جاچکا ہے جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز ’’یو ایس ایس کارل ونسن‘‘ تازہ ترین اضافہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.