شمالی نائجیریا میں بوکو حرام کا گاؤں پر حملہ، 13 افراد ہل

شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ارکان نے مبینہ مخبروں کے متعدد گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

 ابوجا: ( شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ارکان نے شمالی نائجیریا میں گاؤں پر حملہ کر کے تیرہ افراد کو ہلاک جبکہ ستائیس کو زخمی کر دیا۔ عینی شاہدین کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے بوکوحرام نے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے حملہ کیا۔ شدت پسندوں نے مبینہ مخبروں کے متعدد گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.