شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے

شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

پہلا دھماکا شبقدر کے علاقے سروکلے میں ایک نجی اسکول کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں اسکول چوکیدار اور طالب علم زخمی ہوا جب کہ دوسرا دھماکا موصل کور کے علاقے میں ایک گھر کے باہر ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر 3 مقامات پر بھی کریکر دھماکے کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.