شام کے شہر حلب میں امریکا کا مسجد پر فضائی حملہ، 42 نمازی شہید

دمشق: 

شام کے شہر حلب میں امریکی فضائیہ کے طیاروں نے مسجد پر فضائی حملہ کر کے 42 نمازیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ حلب کے علاقے ال جن میں ایک مسجد پر فضائی حملے میں 42 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، حملے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.