سی پیک کیلیے درآمدی مشینری پرٹیکس چھوٹ ؛ ای سی سی نے منظوری دیدی

اسلام آباد:  اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں 87 رون پٹرول کی جگہ 92 رون پٹرول فروخت کرنے کی منظوری دیدی جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرپروگرام کے تحت یونیسیف کے فنڈسے بچوں کیلیے مشینوںکی درآمدپرکسٹم ڈیوٹی اورسیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کافیصلہ کیاہے ۔

این ایچ اے کوچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے تحت انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کیلیے تعمیراتی سامان اورمشینری کی درآمد میں ٹیکس اورڈیوٹیزسے چھوٹ کی بھی منظوری دی ۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کااجلاس جمعرات کو وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی زیر صدارت ہوا ۔ ای سی سی نے امپورٹیڈ یوریاکی 1310 روپے فی 50 کلو فروخت کی منظوری دی جونیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹڈکرے گی۔

تبصرے بند ہیں.