سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کو روس میں داخلے کی اجازت مل گئی

ماسکو: امریکی خفیہ ایجنسی کے راز افشاں کرنے والے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈ ورڈ اسنوڈن جو ماسکو ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج میں ایک ماہ سے قیام پزیر تھے کو روس میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے داخل کی گئی پناہ کی اپیل پر روسی حکومت نے نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں روس میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے، روسی حکومت کی جانب سے ملک میں داخل ہونے کا اجازت نامہ ایڈورڈ کے وکیل کو دے دیا گیا ہے، اس موقع پر ایڈورڈ اسنوڈن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسنوڈن روس کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں اوروہ یہیں روزگار بھی تلاش کریں گے۔ 30 سالہ ایڈورڈ اسنوڈن ہانگ کانگ سے 23 جون کو روس کے دارالحکومت ماسکو ایئرپورٹ پر اترے تھے لیکن امریکا کی جانب سے ان کا پاسپورٹ منسوخ کئے جانے کے بعد وہ گزشتہ ایک ماہ سے ماسکو ایئرپورٹ پر ہی رکے ہوئے تھے۔ اسنوڈن نے روس سمیت 27 ممالک میں پناہ کی اپیل دائر کر رکھی تھی جن میں سے بیشتر ممالک نے ان کی یہ درخواست امریکا کے دباؤ کے باعث مسترد کردی تھی۔

تبصرے بند ہیں.