سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، مزدوروں کے قتل میں ملوث 20 شر پسند ہلا

تربت میں گیبن کے علاقے میں ایف سی اور حساس اداروں نے آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تیرہ شرپسند مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے شر پسند 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے۔

تربت: () سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے شر پسند 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے۔ شر پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں اب تک تیرہ شر پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعہ کی رات تربت میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے تعمیراتی کیمپ پر کام کرنیوالے 20 مزدوروں کو قتل کر دیا تھا۔ سرچ آپریشن میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے 600 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور اے پی سیز کی مدد لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں مائنز، آئی ای ڈیز اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ حساس اداروں کی جانب سے اطلاع تھی کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے تربت کے علاقے گو ماڑی میں پناہ لے رکھی ہے۔ سرچ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور ایم 8 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھ –

تبصرے بند ہیں.