سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے: پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی، وفاق نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ایک پائی تک نہیں دی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے اوورسیز پاکستانیوں نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدر راشد بخاری نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔کینیڈا سے آنے والے اوورسیز پاکستانی شاہد بٹ نے ٹیلی تھون کے دوران اعلان کردہ رقم کا چیک وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں دیا، فلیٹیز ہوٹل کے جنرل منیجر ارشاد بی انجم نے بھی وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں امدادی رقم کا چیک حوالے کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، افسوس کی بات ہے کہ وفاق نے سیلاب زدگان کے لئے پنجاب میں کوئی مدد نہیں کی، وفاق کا طرز عمل ہر لحاظ سے قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

تبصرے بند ہیں.