سیلاب متاثرین کیلئے چھوٹے قرضوں کی اسکیم شروع کی جائے گی: اسحاق ڈ

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں میں کیش فار ورک پروگرام اور چھوٹے قرضوں کی اسکیم شروع کریں گے۔

اسلام آباد: () وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر پانچ اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے نقصآن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جن میں منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ملتان شامل ہیں۔ ابتدائی تخمینہ میں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور اقوام متحدہ کے ادارے نے حصہ لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کا 43 فیصد ذخیرہ متاثر ہوا ہے۔ جبکہ 1547 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک کو نقصان پہنچا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نقصان کا مکمل تخمینہ لگانے کے بعد تباہ ہونے والے گھروں کا معاوضہ دیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.