سکھر: سکھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سولہ گھنٹے تک پہنچ گئی، عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ سکھر میں سیپکو نے ہر چار گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا مگر عملاً آٹھ کی بجائے سولہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جس پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔مختلف سیاسی،سماجی تنظیموں کے تحت شہریوں کی بڑی تعداد نے تیر چوک پر احتجاجی دھرنا دیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں نے عوام کے ساتھہ جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کیلئے کام نہ کرکے اقتدار سے باہر ہوگئی، نئی حکومت نے بھی یہی روس برقرار رکھی تو اس کا حشر بھی پیپلز پارٹی جیسا ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.