سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 4 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اورصدر کوبذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل منظور ہوکر ایکٹ بن چکا ہے اور ایکٹ کے سیکشن 4 کے ذریعے سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیاگیا ہے البتہ سوموٹو کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا آرٹیکل 184 اور 185 کے منافی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ اپیل کا حق صرف آرٹیکل 184 اور 185 میں ترمیم کرکے ہی دیا جاسکت ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4کوکالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 4 پر عملدرآمد روکے۔

تبصرے بند ہیں.