سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹادیا

اسلام آباد: 

سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق فاروق الفارو ق کوعہدے سے ہٹاکر حکومت کو قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کاحکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق چیر مین متروکہ وقف املاک کے عہدے کے اہل نہیں، حکومت قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کرے۔

اس سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق کا بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفارق کی مدت ختم ہوچکی ہے، نئے چیئرمین کی سمری جلد بھیج دی جائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سمری موو کریں لیکن صدیق الفاروق کوفارغ کریں۔

تبصرے بند ہیں.