کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کے اضافے سے 1265 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کے اضافے سے 1265 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا ہےجس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر54 ہزار 500 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 46 ہزار 714 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے810 روپے رہی۔
تبصرے بند ہیں.