سونے کی فی تولہ قیمت 2ہزار300روپے کمی کے بعد47 ہزار500 کی سطح پرآگئی

کراچی: مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2ہزار 300 روپے کمی کے بعد 47 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 58 ڈالر فی اونس کمی کے بعد ایک ہزار 225 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی ہڑا ہے، سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد 47 ہزار 500 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 971 روپے کمی کے بعد 40 ہزار 714 روپے ہو گئی، دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 642 روپے پر آگئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوچکی ہے جبکہ 2 ماہ کے دوران سونے کی قیمت 36 فیصد تک نیچے آئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.