سندھ میں سی این جی 2.4 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان

 اسلام آباد:  سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی کلو کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا ہے جس کے باعث سوئی سدرن کی جانب سے سندھ بھر میں سی این جی سمیت کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ روک دیا گیا ہے۔

اوگرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سندھ بھر میں ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سی این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے جس پر عمل درآمد کے لیے اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے اور اوگرا آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری کرے دے گی۔

تبصرے بند ہیں.